میری خواہش ہے۔عمران استعفا نہ دیں ۔ پارلیمنٹ سے شکست کھائیں۔خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفانہ دیں ،وہ پارلیمنٹ آئیں اور پھر انہیں شکست ہو۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ جس کے پاس ہوتا ہے وہ کسی کو بتاتا نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ٹرمپ کارڈ کوئی بھی عوام کےخلاف استعمال نہیں کرسکتا، ڈالر، بجلی، تیل، اناج کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟پی پی رہنما نے کہا کہ ان کی جانب سے تکلیف دہ الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں، اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ ہوتیں تو ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے بتایا کہ عمران خان کو سینٹ میں شکست ہوئی تھی تو انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، چودھری نثار کی ملاقاتیں ایک سال پہلے ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفا دیں یا نہ دیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور پھر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے ۔
انہوںنے کہاکہ جو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں وہ خود کو بچا رہے ہیں، ساڑھے3سال ہم نے انتظار کیا، میثاق معیشت کا بھی کہا، کشمیر سمیت دیگر اہم ایشوز پر میٹنگ ہوئیں، آرمی چیف آئے لیکن وزیراعظم نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سنبھل کر چل رہے تھے اور کہتے تھے، آئیں ساتھ بیٹھیں، کہا جاتا تھا کہ اپوزیشن ناکارہ ہے، نااہل اپوزیشن ملی ہے، پیپلز پارٹی کو مجبوراً طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ 10لاکھ لوگ کھڑے کردوں گا دیکھتے ہیں کون پارلیمنٹ جاتا ہے، ہم آپ کا یہ طریقہ کار بھی دیکھ لیتے ہیں۔دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پہلے ہی اگر کارڈ شو کردیں تو کیا پیچھے بچے گا،عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس اتنی جرت ہی نہیں کہ استعفادے سکے۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر آئین کے تحت ہے، اسپیکر آئین سے اوپر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت کے سامنے آئین بھی ہے اور تمام باتیں بھی ہیں،ریفرنس کے حوالے سے پرامید ہیں کہ آئین کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈالے گئے ووٹ پر یہ کہنا کہ شمار نہیں ہوگا۔ووٹ کی توہین ہے۔چیف جسٹس