وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد۔نواز شریف نے اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاںنواز شریف نے آزاد کشمیر میں بھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تو 8 رکن بھی جمع نہیں ہوسکے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اکثریت کھو چکے ہیں۔شاہ غلام قادر نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آئین کے ساتھ کھلو اڑ کیا ہے۔
دریں اثنا بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی نے بھی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلدوطن واپس پہنچا چاہتے ہیں ، جوں ہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاو¿ں گا ، ہمارے نمبرزپورے ہیں ،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں ،معاشی زبوں حالی ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے ،مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردارپر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور سی بات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔”لوگ بہت بے شرم ہیں“ اداکارہ ودیا بالن بھارتی فلم سازوں کیخلاف پھٹ پڑیں