کپل شرما کو بھارتی پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ کی تعریف مہنگی پڑ گئی، بڑا الزام عائد

Mar 24, 2022 | 20:05:PM
بھارتی کامیڈین کپل شرما، پارلیمنٹ کا ٹکٹ، بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب، الزام لگ گیا،
کیپشن: کپل شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کامیڈین کپل شرما پر پارلیمنٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کےلئے بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کو ”مکھن“ لگانے کا الزام لگ گیا،بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کو بھارتی پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ بھگونت مان کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے حال ہی میں کامیڈین سے وزیراعلیٰ پنجاب بننے والے بھگونت مان کو بدعنوانی کےخلاف ہیلپ لائن نمبر شروع کرنے پر سراہتے ہوئے کہا ”پاجی آپ پر فخر ہے“۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو کپل کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔ ایک صارف نے کپل پر الزام لگایا کیا وہ راجیہ سبھا (پارلیمنٹ) کی نشست حاصل کرنے کے لیے بھگونت مان کو ”مکھن“ لگارہے ہیں۔صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ”ہربھجن کی طرح راجیہ سبھا کے ٹکٹ کے لیے مکھن لگارہے ہو کیا“۔ تاہم کپل شرما بھی کہاں چپ رہنے والے تھے فوراً ہی صارف کو ایسا جواب دیا کہ بولتی ہی بند کردی۔کپل نے صارف کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ”بالکل نہیں مٹھل صاحب، میرا چھوٹا ساخواب صرف یہ ہے کہ ملک ترقی کرے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو میں آپ کےلئے ملازمت کی بات کرسکتا ہوں“۔

یہ بھی پڑھیں: ”لوگ بہت بے شرم ہیں“ اداکارہ ودیا بالن بھارتی فلم سازوں کیخلاف پھٹ پڑیں