(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کےسائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف جاری پروپیگنڈا مہم کے معاملےکی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آغاز وزیرداخلہ شیخ رشید کے احکامات موصول ہونے پرکیا گیا ہے، سرکاری تعطیل کے باوجود سائبر کرائم ونگ کے افسران کو دفاتر میں طلب کیا گیا ۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجز کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، تحقیقات کا آغاز کسی کی درخواست پر نہیں بلکہ وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جا رہا ہے، فوج اور عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر14 ارب96 کروڑ ڈالر رہ گئے