آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کر وں گا۔۔عمران خان 

Mar 24, 2022 | 20:25:PM
مافیا۔مقابلہ۔سیاسی کمیٹی۔قانونی ٹیم۔ملاقات۔اپوزیشن۔حکمت عملی
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباو¿ میں آجاو¿ں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد۔نواز شریف نے اجازت دیدی