شمالی وزیرستان:دہشتگردی کی کوشش ناکام ,فائرنگ کا شدید تبادلہ،4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 4سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23/24 مارچ کی درمیانی رات، شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل دہشتگردی کی کوشش کی، دہشت گردوں کے گروپ نے افغانستان سے پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش، جسے پاک فوج کے چوکس جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دہشت گردوں نے جوابی فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ دہشت گرد ناکام ہو کر فرار ہوگئے۔انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق انہیں بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چار سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ شہیدوں میں لانس حوالدار وجاہت عالم شہید،سپاہی ساجد عنایت، سپاہی مقبول حیات اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا مہم۔۔ ایف آئی اے ان ایکشن