قومی اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل

Mar 24, 2022 | 22:23:PM
قومی اسمبلی، اجلاس، 15نکاتی ایجنڈا جاری
کیپشن: تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے آج  ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج  صبح 11 بجے ہوگا،قومی اسمبلی کے 147 ارکان کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈا میں شامل ہے، ایجنڈ میں کہاگیاہے کہ تحریک پیش کرنے کی اجازت پر152 ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادپیش کریں گے،اپوزیشن کی قرارداد میں کہاگیاہے کہ ایوان کی رائے ہے وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ”لوگ بہت بے شرم ہیں“ اداکارہ ودیا بالن بھارتی فلم سازوں کیخلاف پھٹ پڑیں