اسلام آباد ماسکو کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر ہے،روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہریوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش دی ہے اور اسلام آباد کو روس کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر قرار دیا۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان روسی وزارت زاخارووا نے پاکستانیوں کویوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے کامیابی، امن اور خوشحالی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور اسلام آباد کو ماسکو کا اہم خارجہ پالیسی پارٹنر قرار دیا۔
ترجمان کاکہناتھا کہ ہمارے ممالک کے درمیان باقاعدہ سیاسی بات چیت ہوتی ہے، ہم افغان ریگولیشن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتیجہ خیز تعاون کرتے ہیں، ماسکو اور اسلام آباد بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر بہت سے اہم مسائل پر قریبی موقف رکھتے ہیں، باہمی تعامل کو منظم طریقے سے اقوام متحدہ، ایس سی او اور دوطرفہ کثیرالجہتی فارمیٹس میں ایک پیج پر ہیں۔
ماریہ ذخاروا نے کہا کہ ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں اور مشترکہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر کوشاں ہیں۔
یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب پاکستانی سفارت خانہ ماسکو میں بھی منعقد ہوئی ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے پاکستان کا قومی پرچم ماسکو کی فضا میں بلند کیا۔اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، تقریب میں سفارت خانے کے عملے، پاکستانیوں کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے