لوگ ڈرامہ کے کردار کو برا کہنے کی بجائے ذات پر اترآئے ہیں، سبینہ فاروق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ سبینہ فاروق کا کہنا ہے کہ لوگ ڈرامے کے کردار کو برا کہنے کے بجائے ذاتیات پر اتر آئے ہیں، مجھے اور میرے والدین کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سبینہ نے کہا کہ میں سب معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیتی ہوں۔میں اس کو زیادہ دل پر نہیں لیتی نا ہی یہ سب میری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔
View this post on Instagram
سبینہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم باقی لوگ جو منفی کردار ادا کرتے ہیں وہ اس تنقید کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رانی مکرجی نے فلم نے ’ پٹھان ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ان کا کہنا تھا کہ لوگ بد دعائیں دیتے ہیں، فیملی تک جاتے ہیں، کردار کو نہیں میرا نام لے کر برا بھلا کہتے ہیں۔
یاد رہے کہ جیو ٹی وی پر آج کل ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نشر ہو رہا ہے جس میں سبینہ منفی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے کردار کا نام ’حیا‘ ہے۔