(ویب ڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔
قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، دنیا جانتی ہے یہ ہیرا پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیا اور نہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا، یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے آگے جا رہا ہے۔
پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے، یہ ناقابل برداشت ہے، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔