فرانس: پنشن اصلاحات کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، متعدد پولیس اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کی انتہائی متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف تین ماہ سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق اب تک کے سب سے سنگین تشدد میں جمعرات کو مظاہرین کی فرانسیسی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق مظاہرین نے کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پُرتشدد احتجاج کیا اور پیرس کے ایک تاریخی مرکز میں آگ لگائی۔
پولیس نے کئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔
فرانسیسی صدر کی جانب سے اصلاحات اُن کی حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیں جب ملک بھر میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین احتجاج کیلئے نکلے۔
ایمانوئل میخواں کے فرانس میں دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ اُن کے خلاف سب سے بڑی عوامی احتجاج کی لہر ہے۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اگلے ہفتے فرانس پہنچ رہے ہیں اور اس دوران فرانسیسی ٹریڈ یونین نے منگل کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
شاہ چاrلس سوم کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وہ جنوب مغربی شہر بورڈو کا بھی دورہ کریں گے جہاں جمعرات کو مظاہرین نے سٹی ہال کے پورچ میں آگ لگائی تھی۔
بدھ کو فرانسیسی صدر کی جانب سے ایک ٹی وی انٹرویو
A peaceful demonstration in Nantes, France quickly degenerated, as clashes erupted between protesters and riot police. Demonstrations continue against the government's new pension reform bill which raises the retirement age from 62 to 64 https://t.co/vxw0cqFzRj pic.twitter.com/cuuifJ8MdY
— Reuters (@Reuters) March 23, 2023
میں اصلاحات واپس لینے سے انکار کے بیان کے بعد جمعرات کو غصے سے بھرے مظاہرین کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور گلیوں کا رُخ کیا۔
پیرس شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جہاں اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔ بعض جگہوں پر مظاہرین نے گلیوں میں کوڑے کو آگ لگائی جس کے بعد فائر فائٹرز کو بجھانے کیلئے آنا پڑا۔
وزیر داخلہ گیرالڈ درمانین نے کہا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے 150 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 172 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 72 کو پیرس شہر میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پیرس شہر میں 140 مقامات پر آگ لگائی گئی۔ یہ تشدد پیرس آنے والے ’ٹھگوں‘ نے کیا جو ’پولیس اہلکاروں اور سرکاری عمارتوں‘ پر حملہ آور ہوئے۔