شاہ سلمان کا رمضان المبارک میں سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

Mar 24, 2023 | 12:36:PM

(ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی ہے کہ شاہی فرمان پر فوری عمل کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی کی کارروائی تیزی سے انجام دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات، رمضان کی آمد پر 1025 قیدیوں کی رہائی کا حکم

محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے۔

مزیدخبریں