کن شخصیات نے تمغۂ امتیاز اپنے والدین کے نام کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر نامور ،اپنے اپنے فیلڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نواز ا گیا ،ان میں کچھ شخصیات نے اپنے اعزازات اپنے والدین کے نام کردیے،یہ کون سی شخصیات ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور گلوکار فخر عالم کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا جسے انہوں نے اپنے والدین کے نام کر دیا۔
میزبانی، موسیقی، اداکاری، تجارتی تنظیم کاری، سماجی کام اور انسان دوستی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر گزشتہ روز فخر عالم نے یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا۔
Honored to have received Sitar i Imtiaz today.I thank Allah & all of you who have always been kind to me.I dedicate this to my parents who gave me the ability to fearlessly chase my dreams & to always represent Pakistan positively.The journey has been long but it’s far from over. pic.twitter.com/pBdynDkRfK
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 23, 2023
بعد ازاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار و میزبان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ستارہ امتیاز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں اللہ اور آپ سب کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھ پر مہربان رہے۔ میں یہ اعزاز اپنے والدین کے نام وقف کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بے خوف ہو کر اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کا حوصلہ دیا اور ہمیشہ مثبت انداز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت دی۔
دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغۂ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔
بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر کل صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔
Humbled and honoured to receive the Tamgha-e-Imtiaz. I dedicate this award to my parents especially for my baba, who stood by me through thick and thin. His cheers for me got through my hardest days ❤️???????????? #PakistanZindabad #TamghaeImtiaz pic.twitter.com/ycKyAE6Vaq
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) March 23, 2023
بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے‘۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینےکی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔