’عمران خان کو گرفتار کرو‘

Mar 24, 2023 | 14:26:PM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی جو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی، ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔

اسی طر ح مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان روز ایک نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی، ان کیخلاف تحریک اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی۔عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنایا جبکہ نواز شریف نے گرفتاری دی ،جیل کاٹی ۔
سوشل میڈیا کے صارفین بھی عمران خان کو قانون سے انحراف کرنے والا سمجھتے ہیں،سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے،اس وقت ٹوئٹر پر مختلف ٹرینڈ ز چل رہے ہیں ،ان میں سے زیادہ تر ٹرینڈز پاکستان کی سیاست کے گرد گھومتے ہیں ،اس وقت سب سے ٹاپ پر عمران خان کی گرفتاری کا ٹرینڈ ہے،ٹوئٹر صارفین نے اس ٹرینڈ میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شمائلہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’عمران خان کیلئے قانون اندھا ہے‘۔

ایک اور صارف کہتے ہیں کہ ’عمران خان کیلئے قانون اندھا نہیں‘

حماد حسن نقوی نامی صارف نے لکھا کہ’دنیا میں پاکستان کے مثبت چہرے  کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستانی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے‘

نیوز اینکر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ  کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  فرماتی ہیں  کہ پی ٹی آئی  مذہبی دہشتگرد جماعتوں جیسی نہیں ۔

عمران خان کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ زمان پارک بھی ٹرینڈ کررہا ہے،زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد بنائی گئی تجاوزات کو لاہور انتظامیہ نے ختم کروادیا ہے۔

مزیدخبریں