(24 نیوز)وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے صدر عارف علوی کے وزیراعظم کو لکھے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوںکی غیر قانونی تحلیل پر صدر علوی نے وزیراعظم کو خط کیوں نہیں لکھا؟
ناصر شاہ کا مزید کہناتھا کہ صدر علوی نے دو صوبائی اسمبلیوں کی غیر قانونی تحلیل پر آئین شکن خاموشی اختیار کی، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب صدر صاحب کو انتخابات کی کیا جلدی ہے؟
ان کاکہناتھا کہ صدر علوی کو انسانی حقوق کی پامالی تب یاد آئی جب زمان پارک پر کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف پولیس آپریشن ہوا؟
وزیر بلدیات سندھ نے کہاکہ صدر علوی کو پنجاب پولیس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جب ان پر زمان پارک سے پیٹرول بم سے حملے کئے گئے، صدر علوی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست بچائیں نہ کی عمران خان کے سہولت کار بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس ، الیکشن کمیشن کا 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم