گوجرانوالہ میں قتل کا ملزم ایس ایچ اوپیٹی بھائیوں کو چکما دے کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گوجرانوالہ پیپلز کالونی پولیس کی زیر حراست مقدمہ قتل میں گرفتار ایس ایچ او پیٹی بھائیوں کی گرفت سے فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملزم ایس ایچ او صفدر عطاء کیخلاف نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو قائم مقام ایس ایچ او نیاز احمد پولیس ملازمین کے ہمراہ متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کیلئے لیکر آیا تھا، اسی دوران ملزم سیشن کورٹ کے باہر پہلے سے موجود اپنے دوست کی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
سابق ایس ایچ او کو پکڑنے کی کوشش کے دوران قائم مقام ایس ایچ او گرنے سے زخمی ہو گیا،ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ایس ایچ او کو ہسپتال منتقل کر دیا،ملزم ایس ایچ او صفدر عطاء کو سی پی او نے گزشتہ روز معطل کیا تھا۔