غریب عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے غریب افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کے مشن کے تحت کمر کس لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاب سے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مسلسل دورے جاری ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب آج اچانک ماڈل بازار ٹاؤن شپ پہنچ گئے ، بازار میں موجود مرد و خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن لیا ۔
محسن نقوی نے ہدایات جاری کیں کہ سیل پوائنٹ پر آنے والے ہر شہری کو مفت آٹا دیا جائے، وزیراعلیٰ نے فری آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات پر عملے کو فوری ہدایات دیں اور آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل بازار میں موجود عوام سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا،شہریوں نے مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کو سراہا ، بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے شکایات کیں۔