ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mar 24, 2023 | 22:39:PM

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر28 کروڑ ڈالر بڑھ کر4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 54 کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں جبکہ پاکستان کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10 ارب 14کروڑ ڈالر ہے۔
ترجمان کے مطابق چین سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے۔
خیال رہے کہ چین نے پاکستان کے ذمہ دو ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق2 ارب ڈالرکے چینی سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کیلئے موخرکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ، الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

مزیدخبریں