سندھ رینجرز کا آگ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رینجرز کی جانب سے اندرون سندھ کے علاقہ ضلع تھر پارکر میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
تحصیل اسلام کوٹ کے گوٹھ میہاری بجیرمیں 20 مارچ 2024 کو آگ سے متاثرہ خاندانوں کے درمیان امدادی سامان کی تقسیم کیاگیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایات پر متا ثر ین میں راشن، ٹینٹ، مچھر دانیاں، پینے کا صاف پانی، خواتین اور بچوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے۔
رینجرز حکام کے مطابق 20 مارچ کو ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے 50 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ،ایک 6 سالہ بچہ جھلس کر زخمی جبکہ 40 سے 50 جانور بھی آگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے تھے۔
رینجرز کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز سندھ نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں اور دیگر کو ریسکیو کیا،اہل علاقہ نے رینجرز کی جانب سے کیئے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔