وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ

Mar 24, 2024 | 12:16:PM
وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
سرکاری کنکشنز پرہونیوالی اووربلنگ کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی  گئیں,جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.

لیسکو کے مینجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا,سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشن کی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹی بی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونیوالے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائےگا،اووربلنگ کرنیوالے افسران و ملازمین کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔