جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں سٹاک برآمد گی پر فیکٹری سیل ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عظمت اعوان )صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کامنڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپوں کے دوران جعلی ادویات کا سٹاک قبضےمیں لے کر 2 گودام سمیت 3 مقامات سیل کردیئے۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران نزیر کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنو ویٹ کریم تیار کی جارہی تھیں۔
صوبائی وزیر صحت عمران نزیرکے ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے مظہر نام ملزم کو گرفتار کرکے فیکٹر ی کے 2گوداموں میں بھاری اسٹاک قبضے میں لیکر3 مقامات سیل کردیے ہیں ، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی قیادت میں بنائی گئی ڈرگ ونگ کی ٹیم نے سیمپلز لیکر ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیے، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین اور حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز میں لائق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ٹیم میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹی بی کا عالمی دن منایا جارہا ہے