آہ۔۔۔بائیس سالہ آصف اشفاق!
تحریر:فرزانہ صدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
آہ۔۔۔دکھ ۔۔غم ۔۔افسوس ۔۔تکلیف۔۔اذیت۔۔درد ۔۔۔پین۔۔۔آنسو۔۔بے بسی ۔۔۔چیخ۔۔۔مذمت۔۔۔۔سب بیکار ہے اس بار۔۔میں۔۔۔کیفیت بیان کرنے سے قاصر ہوں۔۔۔میں ہر اس شخص کی کیفیت بیان کرنے سے قاصر ہوں جو درد دل رکھتا ہے ۔۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی گلے پر پھرتی ڈور کی وڈیو دیکھی۔۔۔خدا کی قسم ۔۔۔مجھے دل اپنا ایسے ہی پھڑکتا محسوس ہوا ۔۔ مجھے لگا کسی نے تیز ڈور میرے دل پر پھیر دی ہے تبھی تو درد ناقابل بیان ہے ۔۔۔میں اس کٹے ہوئے دل کے لہو میں اس قدر ڈوب گئی ہوں کہ سانس لینا محال ہے۔۔اس نوجوان خوبرو کو جب سے تڑپتے دیکھا ہے۔۔کئی بار اپنے بھائی کی تصویر کو نکال کے دیکھا ہے ۔۔اپنےںھائی کو اس نوجوان کی جگہ پر رکھ کر سوچا تو اذیت ناقابل برداشت ہو گئی ۔۔۔اللہ ۔۔۔۔۔
۔۔۔خدا ۔۔کا ۔۔۔واسطہ ہے ۔۔۔۔تمہیں اللہ کا واسطہ ہے ۔۔۔تم جس کو مانتے ہو تمہیں اسکا واسطہ ہے ۔تم جس مذہب سے بھی ہو تمہیں اس مذہب کا واسطہ ۔۔۔تمہیں انسانیت کا واسطہ
اور یہ واسطہ پولیس سے کم ۔۔شہریوں سے زیادہ ہے ۔۔۔۔خدارا اپنے گھروں میی پتنگ اور ڈوریں دیکھیں تو جلا دیں ۔۔چھتوں پر پتنگ بازوں کو دیکھیں تو اپنی مدد آپکے تحت پکڑ کے پولیس کے حوالے کریں وڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کر کے پولیس اور عدالتوں سے سخت سے سخت سزا کی اپیل کریں ۔۔تہیہ کر لیں ۔۔وعدہ کر لیں کم از کم ہر شہری ہفتے میں دو پتنگ بازوں کا ایسا حشر ضرور کرے گا ۔۔ہم اپنی انفرادی زمہ داری کو اچھے طریقے سے نبھائیں گے تو یہ اجتماعی زمہ داری خودہی بن جائے گی ۔۔ہر شہری ایسا کرےگا تو پتنگ بازوں کا خاتمہ ہو جائے گا ۔۔
پولیس ۔۔۔کو ۔۔۔سپیشل برانچ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو سنجیدگی سے اس پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔۔پولیس کو شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے
خدارا ۔۔۔۔بس اب اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں ۔۔۔
بار بار لہو میں تڑپتے فیصل آباد کے اس خوبرو نوجوان کو دیکھیں ۔۔۔
تاکہ درد میں سہی دکھ میں سہی پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کا جذبہ کم نا ہو پائے ۔۔
ہائے ۔۔۔یہ بائیس سالہ آصف اشفاق ۔۔۔۔اسکے والدین ۔۔۔اسکے بھائی بہن ۔۔۔۔۔خدا نا کرے ان پر ٹوٹنے والی قیامت اور ماؤں پر بھی ٹوٹے ۔۔۔خدا ۔۔۔ایسا دن کبھی نا لائے ۔۔۔
مگر ۔۔۔مگر پتنگ بازو۔۔۔۔پتنگ بازی کو شہہ دینے والو ۔۔خدا تمہارے گھر تمہاری نسلیں برباد کرے۔۔خدا کرے تمہارے گھر بھی ایسی قیامت آئے جیسی اس نوجوان کے گھر آئی ۔۔
خدا اس مبارک مہینے کے صدقے ۔۔۔اس نوجوان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء کرے مرنے والے کے درجات جنت میں بلند کرے ۔۔
اور پتنگ بازو کے متعلق کہا جانے والا ایک ایک لفظ قبول کرے ۔۔۔۔آمین۔۔۔۔
وہ میرا کچھ نہیں لگتا تھا ،مگر لگتا ہے سب کچھ چلا گیا ۔۔۔اسکی شکل میں کبھی بھائی کو کبھی بھانجے کو کبھی بھیتیجے کو تڑپتا دیکھتی ہوں تو درد سے چیخ اٹھتی ہوں ۔۔۔وہ کسی بوڑھے باپ کا سہارا ،وہ کسی ماں کے جگر کا ٹکڑا ،کسی بھائی کا بازو ،کسی بہن کا دل تھا وہ ۔۔۔وہ رنگوں میں ڈوبا چلا گیا۔۔ارے رنگ تو زندگی کی علامت ہوا کرتے ہیں ۔۔مگر وہ کسی ماں کا لعل۔۔۔لال رنگ اوڑھے موت کی وادی میں اتر گیا ۔۔اور سب کے رنگ اتار گیا ۔۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں کرنے والوں کے دعوؤں کا رنگ ،،وزیر اعظم ،وزیر اعلی ،آئی جی پنجاب سے لے کر پولیس اہلکاروں کے کام کرنے کے جھوٹے دعووں کا رنگ ۔۔۔وہ سب رنگ اتار گیا ۔۔۔
ہائے اس ماں کا صبر کھا جائے گا تمہیں پتنگ بازو ۔۔۔
وزیر اعلی کا نوٹس ۔۔آئی جی کا نوٹس آر پی او سی پی او کا ڈرامائی نوٹس ۔۔۔تھانیدار معطل۔۔۔تواڈا کھکھ نا بچے رنگ بازو ۔۔۔
تواڈا کھکھ نا بچے ۔۔۔ ????????????
نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر