( یاسر راجپوت)مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 3 بھائی کشمور سے اغوا ،اغواکاروں نےمغویوں کی رہائی کیلئے6 کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا۔
تینوں بھائی گاڑی کی خرید و فروخت کیلئے کشمورگئےتھے ،اغوا ہونیوالوں کا بھائی عبدالرزاق بازیابی کیلئے قرآن لیکر کشمور پہنچ گیا۔
اغوا ہونے والےدلدار حسین ،نثار احمد،زائد حسین جو کہ گاڑی کے خرید و فروخت کیلئےکشمور گئے تھے جن کو تقریباَ ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، اغواکاروں نے مغویوں کی رہائی کیلئے6 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے،مانسہرہ مغوی بھائیوں کا بھائی عبدالرزاق نے بھائیوں کی بازیابی کیلئے قرآن کا واسطہ دے دیا، قرآن لے کر کشمور پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 1198 پتنگیں برآمد،68افرادگرفتار