حیدرآباد:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ورثاء کا مردہ خانے کے باہر احتجاج

Mar 24, 2024 | 15:27:PM
حیدرآباد:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ورثاء کا مردہ خانے کے باہر احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد حسن خان) حیدرآباد میں گزشتہ رات تین ڈاکوؤں کو جامشورو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا، ورثاء  کی جانب سے مردہ خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی  کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے سول ہسپتال کے باہر احتجاج کے دوران پولیس موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

 ورثاء سول ہسپتال حیدرآباد میں لاشوں کے ساتھ بیٹھ گئے،ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کا مردہ خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،مشتعل ورثاء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تونسہ شریف: ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے بلاجواز پولیس پر حملہ کیا،موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،مزید نفری طلب کرکے اب صورتحال پر کنٹرول پالیا ہے۔