آسٹریا کے فٹبالر نے صرف 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کا ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریا کے فٹبالرکرسٹوف بومگارٹنر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے محض 6 سیکنڈمیں دنیائے فٹبال کا تیز ترین گول سکور کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول داغ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا، آئرش فٹبالر شین لانگ نے اپنی ٹیم ساؤتھمپٹن کےلئے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف اپنے میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔
میچ کےبعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول مار کر بہت خوشی ہورہی ہے ’میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا‘۔آسٹریا کے کوچ رالف رنگینک نے کہا کہ ’یقیناً، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی ،جس کا آسٹریا کیلئےمیچ 0-2 سے جیتنےکیلئے ایک اہم کردار رہا ۔
یہ بھی پڑھیں : حارث رؤف کا خط لکھ کرغلطی کا اعتراف، پی سی بی نے بھی خوشخبری سنا دی