فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری کردہ اپنے پیغام میں محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پاکستان کی طرف سے کھیلنا ابھی بھی خواب ہے، زندگی میں ایسے بھی مواقع آتے ہیں جب اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی پڑتی ہے، پی سی بی کے ساتھ بات کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا غلطی کا اعتراف، پی سی بی نے خوشخبری سنا دی
محمد عامر نے مزید لکھا کہ میں یہ اپنے ملک کی خاطر کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا ملک میری ذاتی فیصلوں سے پہلے آتا ہے، گرین شرٹ پہن کر ملک کی خدمت کرنا میرے لئے ہمیشہ سے سب بڑی حوصلہ افزائی ہے۔