غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات، نوٹی فکیشن جاری

Mar 24, 2024 | 19:38:PM

(سلمان سلیم)آئی جی سندھ رفعت مختار کو ہٹا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ، ان کی جگہ غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا۔

غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات ہوئے ہیں، غلام نبی میمن مختلف اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں، غلام نبی میمن وفاقی حساس ادارے میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں،سندھ کے امن و امان کی خاطر غلام نبی میمن نے اہم فیصلے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی جی سندھ کی تقرری میں 21 روز لگے،سندھ حکومت نے 4 مارچ کو آئی جی کے لیے نام بھیجے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کو بڑاجھٹکا لگ گیا

مزیدخبریں