(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا ٹنگارہ میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کو بڑاجھٹکا لگ گیا