روزہ داروں کیلئے اچھی خبر، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Mar 24, 2024 | 21:17:PM
روزہ داروں کیلئے اچھی خبر، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کشمیر، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج( اتوار) کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان، کشمیر او رملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،نوابشاہ 39، چھور، لسبیلہ ،حیدر آباد، پڈ عیدین ، مٹھی اور سکرنڈ میں 38گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6.1شدت کا زلزلہ