پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک، شیرافضل مروت اور شوکت بسرا آمنے سامنے آگئے

Mar 24, 2024 | 22:25:PM

This browser does not support the video element.

(طیب سیف) پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے معاملے پر شیرافضل مروت اور شوکت بسرا آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی  سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شوکت محمود بسراء نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک کے معاملے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا، اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب نے ووٹ بانی چیئرمین کو دیا، بانی چیئرمین کو چھوڑنے والوں کا حال پرویز خٹک اور محمود خان جیسے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حساس مذہبی افواہ پھیلانے پر شہری گرفتار

دوسری جانب شیرافضل مروت کل نجی ٹی وی کے پروگرام میں فارورڈ بلاک کی تصدیق کرچکے ہیں، نجی ٹی وی ٹاک شو میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کو پنجاب میں توڑا جا رہا ہے، فارورڈ بلاک پی ٹی آئی میں ہے جس کا 15 دن پہلے پتہ چلا۔

مزیدخبریں