مولانا فضل الرحمان کی حافظ حسین احمد کے اہلخانہ سے تعزیت، بلندی درجات کیلئے دعا

Mar 24, 2025 | 00:27:AM

(عیسیٰ ترین)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہنماجےیوآئی حافظ حسین احمد کی تعزیت کیلئے کوئٹہ آمد ،مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کی بلندی درجات کی دعا کی۔

قائد جمعیت نے حافظ حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کی، ان کے صاحبزادہ حافظ منیر احمد کو حافظ صاحب کی دستار بندی کی ۔
قائد جمعیت نے حافظ منیر احمد، حافظ زبیر احمد، حافظ محمود احمد، ظفر حسین بلوچ، انس منیر،حافظ رشید احمد،خلیل احمد سے تعزیت کی ۔

مزیدخبریں