سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Mar 24, 2025 | 10:03:AM
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار797 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

 مزیدپڑھیں:افسوسناک خبر،شہری زیادہ پانی پینے سے جان کی بازی ہار گیا

 کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو نے کے بعد مہنگا ہو گیا،درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مزید مہنگاہوا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر جنوری 2024 کی بلند سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر  280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمد ی بل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی مانگ بڑھ گئی۔