سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر فوری ہسپتال داخل کر دیا گیا۔
تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی۔
ابتدائی طور پر تمیم کی ہسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑا ہے ، ان کی حالت کافی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑ ھیں:جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرا دیا
واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔
تمیم اقبال نے بنگلا دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔