سندھ کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ حکومت، گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 ہزار گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح بھی کر دیا،سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کے لیے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اسکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں، رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا، آئی ایم ایف کا تحفظات کا اظہار
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی، کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔