(ویب ڈیسک)معروف ہالی وڈ گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد دوبارہ محبت کی تلاش شروع کردی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 6 جنوری کو دونوں نے طلاق کے معاملات طے کیے جبکہ21 فروری کو لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ نے ان کی شادی ختم ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا، جس کے بعد دونوں قانونی طور پر سنگل قراردے دیئے گئے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز صرف 2 ماہ بعد دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے تیار ہیں،جے لو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر ایک بار پھر ڈیٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ محبت کی تلاش میں مایوس نہیں ہوئیں، وہ اس بار کسی ایسے شخص کو ڈیٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں جو میڈیا اور شہرت کی دنیا سے باہر ہو، لیکن وہ خود کو کسی ایک مخصوص قسم کے فرد تک محدود نہیں رکھ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی اور ہیروئن کی عمر میں 31 سال کا فرق: سلمان خان نے کراراجواب دیدیا
بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے جولائی 2022ء میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگست 2022ء میں جارجیا میں اس حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا۔