گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)گوجرانوالہ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گوجرانوالہ اور سمڑیال سے گرفتار کیا گیا ہے،ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جب کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔