پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز ) 24 پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز شامل نہیں ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز مئی میں شیڈول ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شکیب الحسن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے رویے سے ناخوش
پاک بنگلہ دیش سیریز میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی شیڈول تھے،نظرثانی شدہ شیڈول میں بنگلہ دیش5ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کا بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی سیزیز کھیلنے کاامکان ہے ،پاکستان ٹیم جولائی کے دوران بنگلہ دیش میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔