انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن میں روپے کی قیمت بڑھ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر جنوری 2024 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔ماہرین کاکہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمد ی بل 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی مانگ بڑھ گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کم ہوکر 282.02 روپے ،یورو 11 پیسے سستا ہوکر 305.32 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.78 روپے ،سعودی ریال1 پیسے کم ہوکر 75.25 روپے پرآگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے بڑھ کر 364.76 روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل 15 ارب ڈالر پہنچنے پر روپے پر پریشر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شان مسعود کی چھٹی، کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان ہو گیا