مریم نواز کا جناح ہسپتال کا سرپرائر وزٹ،مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رائو دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک جناح ہسپتا ل پہنچ گئیں، ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر سخت برہم، وزیراعلٰی نے پرنسپل اور ایم ایس معطل کر نے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہپستال پہنچنے پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،وزیراعلی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ، مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی ،وزیراعلی نے مریضوں اور لواحقین سے میڈیسن اور ٹیسٹ کے بارےمیں دریافت کیا، جس پر مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے کی شکایات کی ، جس پر وزیراعلی مریم نواز شریف ایمرجنسی وارڈ میں میڈیسن نہ ملنے پر سخت برہم ہوئیں اور اس موقع پر انہوں نے پرنسپل اور ایم ایس جناح ہسپتال کو معطل کر نے کا حکم دیدیا ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، وہاں میڈیسن سٹور میں ادویات موجود تھیں لیکن ان ادویات کو مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس کوئیک ایکشن، اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان 2 گھنٹے میں گرفتار