(احتشام کیانی)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیں،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔
رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شان مسعود کی چھٹی، کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان ہو گیا