کراچی؛ ایک اور واٹر ٹینکر 3زندگیاں نگل گیا

کیپشن: ایمبولینس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)شہر قائد میں ایک اور واٹر ٹینکر نے 3زندگیاں نگل لیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ہالٹ پل کے نیچے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار مرد و خاتون اور ایک نومولود جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون حاملہ تھی ، ڈیلیوری راستے میں ہی ہو گئی،نومولود بھی ٹینکر کی زد میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا،خریدار پریشان