وزیراعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں،باقی جماعتوں کو بھی بلایا جائے،بلاول بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں بعض سیاسی جماعتیں نہیں آئیں،ان کے اپنے ذاتی ایشوز تھے وہ ملکی مسائل پر بھاری ہو گئے، وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور باقی سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے،
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا شکر گزار ہوں،مجھے خوشی ہو رہی ہے گورنر ہاؤس سے جیئے بھٹو کے نعرے سننے میں آرہے ہیں،ملکی سیاست میں پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں،دہشت گردی کا بلوچستان سے خطرہ نظر آرہا ہے،نفرت کی سیاست کا دور دورہ ہے،غربت اور بے روز گاری کا سامنا عوام کو ہے،ہماری سیاست میں تقسیم پیدا ہوئی ہے،قومی ایشوز پر بھی اتفاق رائے مشکل ہو گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک تنظیم بلوچستان میں دوسری کے پی کے میں دہشت گردی کر رہی ہے،اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اکٹھے ہونا پڑے گا،نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں بعض سیاسی جماعتیں نہیں آئیں،ان کے اپنے ذاتی ایشوز تھے وہ ملکی مسائل پر بھاری ہو گئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم دوبارہ سیکورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور باقی سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے،وزیر اعظم بتائیں پیپلز پارٹی ناراض پارٹیوں کو منانے کیلئے تیار ہے،ہم ان دہشت گردوں اور بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کریں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ قائد حزب اختلاف کو بھی کہا ہے کہ وہ ایک ایشو کی بجائے قومی سیاست کو ترجیح دیں،قائد حزب اختلاف اپنی قیادت کے لئے ریلیف مانگنے کے بجائے قومی ایشو پر بھی توجہ دیں،ان کاکہناتھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی حکومت سے بھی بات کر سکتی ہے، اپوزیشن بھی تنگ نظر کی سیاست چھوڑ کر قومی ایشو پر بات کرے،ہو سکتا ہے قیدی نمبر فلاں کو چھوڑنا ان کے کارکن چاہتے ہیں،لیکن ملک کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ گورنر ہاؤس کے پاس وسائل موجود نہ ہوں 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد،گورنر کو کہا کہ عوام کے دلوں میں راج کرنا ہے،گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کے لئے کھول کے رکھنے ہیں،اختیار ہو نہ ہو عوام کو پتہ ہو کہ گورنر ہاؤس کا دروازہ کھلا ہے۔