بدترین تصویر،صدر ٹرمپ نے کولوراڈو کےگورنر اور خاتون آرٹسٹ کو کھڑی کھڑی سنا دیں

Mar 24, 2025 | 21:25:PM
بدترین تصویر،صدر ٹرمپ نے کولوراڈو کےگورنر اور خاتون آرٹسٹ کو کھڑی کھڑی سنا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: بشکریہ سکائی نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو کے سٹیٹ کیپیٹل میں اپنی 5 سالہ پرانی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’بدترین‘‘ قرار دیا اور پورٹریٹ بنانے والے پر جان بوجھ کر اپنی شکل بدلنے کا الزام عائد کردیا۔امریکی صدر نے اس تصویر کو آویزاں کرنے پر  کولوراڈو کے گورنر کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کولوراڈو میں کیپیٹل کی عمارت میں لگی ان کی تصویر بہت خراب حالت میں ہے، انہوں نےکولوراڈو کے  ڈیموکریٹک گورنر کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔صدر ٹرمپ نے اتوار کو ’’ٹروتھ ‘‘سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں لکھا کوئی بھی اپنی خراب تصویر پسند نہیں کرتا، تاہم جو تصویر کولوراڈو میں گورنر نے دیگر تمام صدور کی تصاویر کے ساتھ لگائی ہے، وہ اس حد تک بگاڑی گئی ہے جو میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھی۔ٹرمپ نے گورنر پر زور دیا کہ وہ اس تصویر کو فوری ہٹوائیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹ گورنر کو اس پر شرمندہ ہونا چاہیئے۔ٹرمپ نے یہاں تک اکتفا نہیں کیا بلکہ انھوں نے پینٹنگ تیار کرنے والی آرٹسٹ سے بھی شکایت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ آرٹسٹ نے ان کی تصویر کے بر عکس سابق صدر باراک اوباما کی تصویر شان دار طریقے سے تیار کی تھی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ “یقینا خاتون آرٹسٹ عمر بڑھنے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں سے بھی محروم ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تصویر امریکی خاتون آرٹسٹ سارہ بورڈمین نے تیار کی تھی ، جنہوں نے اس سے قبل سابق صدر باراک اوباما کی تصویر بھی بنائی تھی، تصویر میں ٹرمپ کے گال غیر معمولی طور پر بھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اسی چیز نے امریکی صدر کو غصہ دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:  میو اور جناح کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی ادویات کی قلت کا سنگین بحران