(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ ہمیشہ ہی اپنے فیشن سینس سے مداحوں کو حیران کرتی ہیں اور اپنی یہی رِیت چلاتے ہوئے اداکارہ نے دیسی گرل وائبز کے ساتھ گلابی جارجٹ ساڑھی میں فوٹو شوٹ جاری کرکے مداحوں کو ٹھنڈی آہیں بھرنے پر مجبور کردیا۔
اپنی آنے والی تیلگو فلم ‘اوڈیلا 2‘ کی پروموشنز کے دوران تمنا نے ڈیزائنر لیبل ‘تورانی‘ کی سادہ اور خوبصورت ساڑھی کا انتخاب کیا جس کی فوٹو انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی دلکش ساڑھی کو تمنا نے ایک میچنگ گلابی سلیو لیس اسٹرپی بلاؤز کے ساتھ پہنا جس کے ساتھ ساڑھی کے پلو کو کمر سے گھماکر بازو کے گرد لپیٹ کر اداکارہ نے ڈیزائنر ساڑھی میں شاہانہ انداز کا تڑکہ لگایا۔
بات کی جائے تمنا کی ساڑھی کے ڈیزائن کی تو ان کی دلکش گلابی ساڑی میں مختلف پھولوں اور پودوں کے نازک اور خوبصورت ڈیزائنز شامل تھے جو نہ صرف سجیلا بلکہ کلاسک بھی لگ رہے تھے۔
اپنے ساڑھی لک کا مزید چار چاند گانے کیلئے تمنا نے زیورات کا انتخاب کرتے ہوئے دو لڑیوں والا پرل کا چوکر پہنا جس میں ایک بڑا موتی چوکر کے درمیان میں لٹک رہا تھا۔
چوکر کے ساتھ اداکارہ نے سنگل موتی کے خوبصورت اسٹڈز سے کانوں کی زینت کو مکمل کرتے ہوئے ہاتھ میں ایک خوبصورت موتی کی انگوٹھی بھی پہنی جس نے ان کے جواہرات کے مجموعے کو مکمل کیا۔
اپنے شاندار لک کو مکمل کرنے کیلئے اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے پنگ گلیمر س ٹون میک اپ کا انتخاب کیا جس میں ڈیوی اور چمکدار بیس، ہلکے بلش ، کوہل آئز، اور وافر ہائی لائٹر کے ساتھ گلابی لپ اسٹک نے اداکارہ کے نسوانی حسن کو مزید اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی یہ دلکش ساڑھی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ پوکٹ فرینڈلی بھی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ سکے مطابق اداکارہ کی تقریبا ساڑھے انیس ہزار بھارتی روپے بنتی ہے۔