وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ 

Mar 24, 2025 | 22:13:PM
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025  میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔

بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے   بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: