وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے سے متعلق امور کا جائزہ،اہم فیصلے کئے گئے

Mar 24, 2025 | 22:28:PM

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اہم ترین اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف کا پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اس میٹنگ میں حساس اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی سفارشات پیش کیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں اداروں کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور اہم فیصلے بھی ہوئے ۔

یاد رہے کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا  اور انہوں نے کہا تھا کہ  کب تک ہم سافٹ اسٹیٹ کے طور پر اپنے شہداء کی قربانیاں دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   میو اور جناح کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی ادویات کی قلت کا سنگین بحران

مزیدخبریں