کیا ٹک ٹاکر جنت مرزا بیرون ملک شادی کرنا چاہتی ہیں؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اگر ان کا رشتہ پاکستان سے باہر سے آئے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں جنت مرزا اپنی بہن علیشبہ اور والدہ کے ہمراہ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
میزبان نے جب ان سے شادی کے متعلق سوال کیا تو جنت مرزا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں بیرونِ ملک سے رشتہ آنے پر کوئی اعتراض نہیں، بس اتنی شرط ہوگی کہ والدین اکثر ان سے ملنے آتے رہیں۔
اس موقع پر ان کی بہن علیشبا نے کہا کہ انہیں پاکستان میں ہی شادی کرنی ہے کیونکہ بیرونِ ملک جا کر سارے کام خود کرنے پڑتے ہیں۔
جنت مرزا کی والدہ نے بتایا کہ جنت گھر میں تھوڑا بہت کام کروا دیتی تھی، لیکن بہنیں مذاق میں اسے گھر کی نوکرانی کہتی تھیں۔ میزبان نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن سحر، جو برطانیہ میں ہیں، وہاں کے حالات میں کیسے ڈھل رہی ہیں؟
جنت مرزا نے جواب دیا کہ سحر کی زندگی بہت بدل گئی ہے، کیونکہ بچپن سے پاپا نے کبھی ہمیں کچن میں جانے نہیں دیا، مگر برطانیہ جا کر سحر نے کھانا پکانا سیکھ لیا ہے اور ہمیں بھی فون پر بتاتی ہے کہ اس نے کیا کیا پکایا ہے، جس پر ہم حیران ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سحر سے ملنے برطانیہ نہیں گئے، لیکن جلد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جنت مرزا اور مشہور سوشل میڈیا شخصیت کن ڈول کی دوستی نے حالیہ برسوں میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔دونوں کی ملاقات ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔
جہاں ان کی ویڈیوز اور دوستانہ کیمسٹری نے فالوورز کے دل جیت لیے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ویڈیوز بنائیں، جن میں ان کی ہم آہنگی اور تفریحی انداز نے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی۔
جنت مرزا، جو پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں، نے کن ڈول کے ساتھ کئی مشہور ویڈیوز میں شرکت کی، جس نے نہ صرف ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ ان کی دوستی کو بھی مضبوط کیا۔
دونوں شخصیات کی دوستی سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث آتی ہے، اور مداحوں کے درمیان ان کے رشتے کو لے کر کئی قیاس آرائیاں بھی کی جاتی رہی ہیں تاہم، جنت مرزا اور کن ڈول دونوں نے واضح کیا کہ ان کی دوستی محض ایک پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلق ہے، جس میں ایک دوسرے کی عزت اور حمایت کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کیا کرینہ کپور راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟