گورنر پنجاب کا افطار ڈنر،بلاول بھٹو کیساتھ جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احسن علی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سےدیئے گئے افطار ڈنر میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گورنر ہائوس لاہور پہنچے ، اس ڈنر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی رہنمائوں کے علاوہ جیالے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بلاول بھٹو کے ساتھ افطاری کی۔
گورنر ہاوس میں افطار میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سئنیر رہنما اعتزاز احسن، سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، جنرل صدر وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، سابق وزیر اعلی میاں منظور وٹو، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، تنویر اشرف کائرہ، ندیم افضل چن، بیلم حسنین، ثمینہ پگاں والا، رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی، میاں مصباح الرحمن، عزیز الرحمن چن، چودھری اسلم گل، نوید چودھری، فیصل میر، چودھری محمد ریاض، امتیاز صفدر وڑائچ، عائشہ غوری، ڈاکٹر خیام، احمد جوادرانا، رانا جمیل منج، چودھری آصف ناگرہ، میاں ایوب، ابرار شاہ، عنائیت علی شاہ، بیرسٹر عامر حسن، ندیم ملک، فائزہ ملک، عائشہ چودھری، شاہدہ جبیں، نرگس فیض، صداقت شیروانی، منور انجم، اظہر حسن ڈار، ودود ڈار، عمر شریف بخاری، رانا اشعر نثار، شہباز دورانی، علامہ یوسف اعوان، سفیان گھرکی، احسن رضوی، ذیشان شامی، عثمان پیارا، عاقب سرور، نایاب جان، جہاں آراء وٹو، ڈاکٹر جاوید جان، میاں سعید ڈیرے والے، قیصر معراج، میاں عتیق سمیت پنجاب بھر سے آئے رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: میو اور جناح کے بعد سروسز ہسپتال میں بھی ادویات کی قلت کا سنگین بحران