شکارپور۔۔ کچے میں آپریشن سے اب تک 8 ڈاکو مارے  جاچکے

May 24, 2021 | 09:46:AM

 (24نیوز)شکارپور کے علاقے کچے میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں  جب کہ دو پولیس اہلکاروں  سمیت تین شہید ہوگئے۔

شکارپور میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او سکھر کامران فضل نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو اغوا کرکے گڑھی تیغو کے علاقے میں یرغمال بناکر رکھا گیا تھا، اغواکاروں کی روز بروز بڑھتی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 12 مغویوں کو بازیاب اور ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے گزشتہ رات آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران اب تک 6 مغوی بازیاب اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اے پی سی پر راکٹ حملے میں اے پی سی ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل سمیت ایک سول شخص شہید ہوا اور چار اہلکار زخمی ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچےکےعلاقے کو ڈاکوؤں اور اغواکاروں سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیںکورونا: مزید 57 افراد انتقال کر گئے،3060 نئے کیسز رپورٹ
 

مزیدخبریں