شہباز شریف سے ملا قات کی با تیں قیا س آرا ئیاں ہیں ۔۔چودھری نثار پنجا ب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھاسکے۔بتایا گیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ دن متعین تھا، بتایا گیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں، معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں، حلف اٹھانے کا فیصلہ حکومت کے خودساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش پر کیا، کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔
چو دھری نثار نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران خان ٹھنڈا کرکے کھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہے تو فوراً وطن آ جائیں، اسد عمر